اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کے عالمی کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ بد اخلاقی نے بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا کو بے نقاب کردیا ، سٹیڈیم میں بے قابو ہجوم مودی کے "شائننگ انڈیا" کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا کلکتہ ایونٹ ناقص سکیورٹی کی وجہ سے بد ترین بد نظمی …
بھارت میں اخلاقی پستی اور لیجنڈ کھلاڑی کی مہمان نوازی کی بدترین مثال قائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کے عالمی کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ بد اخلاقی نے بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا کو بے نقاب کردیا ، سٹیڈیم میں بے قابو ہجوم مودی کے "شائننگ انڈیا” کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا کلکتہ ایونٹ ناقص سکیورٹی کی وجہ سے بد ترین بد نظمی کا شکار ہوا اور سالٹ لیک اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔
کولکتہ میں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بھارتی ہجوم نے لیونل میسی کی طرف بوتلیں اچھالیں، کرسیاں توڑیں اور اسٹیڈیم کے ڈھانچے کو توڑ پھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند بھارتیوں نے جھنڈے لہرا کر "جے شری رام ” کے نعرے لگائے ، لیجنڈری فٹبالر میسی کے ساتھ بھارت نے بدترین اور ذلت آمیز مہمان نوازی کر کے شرمناک داستان رقم کر دی، کولکتہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی شرمناک ناکامی کے باعث فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔ بھارت میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ جاہلانہ رویہ مودی کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ غاصب مودی کے ہندوتوا راج میں بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی معمول بن چکی ہے۔








