بھارت میں اس سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع، پیداوار ریکارڈ 100 ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی

نئی دہلی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) بھارت میں اس سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے، بھارت کے سیکرٹری زراعت ایس کے پٹنائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ گندم کی پیداوار ریکارڈ 100 ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال گندم کی پیداوار 98.36 ملین ٹن رہی تھی۔ بھارتی حکومت نے سال رواں کیلئے گندم کی پیداوار کا ہدف 97.50 …

نئی دہلی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) بھارت میں اس سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے، بھارت کے سیکرٹری زراعت ایس کے پٹنائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ گندم کی پیداوار ریکارڈ 100 ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال گندم کی پیداوار 98.36 ملین ٹن رہی تھی۔ بھارتی حکومت نے سال رواں کیلئے گندم کی پیداوار کا ہدف 97.50 ملین ٹن مقرر کر رکھا ہے۔ سال 2013-14 میں بھارت میں گندم کی پیداوار 95.85 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال گندم کی ربیع کی فصل میں ریکارڈ اضافہ کا امکان ہے۔