بھارت میں سوشل میڈیا کے لیے رِیل بناتی خاتون کو پھانسی لگ گئی

نئی دہلی ۔9فروری (اے پی پی):بھارت میں ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے لیے گلے میں پھندہ ڈال کر ریل بناتے ہوئے پیر پھسلنے سے سچ میں پھانسی لگ گئی۔اردو نیوز کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع باندا کے علاقے بابیرو ٹاؤن میں سنیچر کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ موہینی نے ایکٹنگ کے لیے ساڑھی کو پنکھے کے ساتھ باندھا اور پھندے کی طرح گلے کے گرد …

نئی دہلی ۔9فروری (اے پی پی):بھارت میں ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے لیے گلے میں پھندہ ڈال کر ریل بناتے ہوئے پیر پھسلنے سے سچ میں پھانسی لگ گئی۔اردو نیوز کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع باندا کے علاقے بابیرو ٹاؤن میں سنیچر کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ موہینی نے ایکٹنگ کے لیے ساڑھی کو پنکھے کے ساتھ باندھا اور پھندے کی طرح گلے کے گرد لپیٹا۔اس وقت ان کی چار سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔

سرکل افسر سورابھ سنگھ نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گرتے ہوئے گردن پھنس گئی، لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔خاتون کے موبائل کے ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں گوگل اور فیس بک پر چھت سے لٹکنے کی کئی ویڈیوز سرچ کیں۔واقعے کے بعد موقع پر موجود چار سالہ بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں۔ ان کے شوہر جگدیش نے بھی اسی صورت حال کی تصدیق کی ہے اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ساڑھی کو پھندے کی طرح استعمال کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے ساڑھی کو پنکھے میں پھنسایا اور سٹول پر کھڑے ہو نیچے کے حصے کو پھندے کی شکل دیتے ہوئے گلے میں ڈالا، تاہم اس دوران وہ توازن کھو بیٹھیں اور پیر پھسل گیا جس رہ چھت کے ساتھ لٹک گئیں۔جس پر بیٹی نے رونا شروع کر دیا اس کی آواز سن کر پڑوسی وہاں پہنچے تو اوپر لٹکی خاتون کو نیچے اتار۔خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ وہ مر چکی ہیں۔