بھارت میں مسلمانوں،دلت،سکھوں اور مسیحیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ، تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ہندو توا زہنیت کی عکاس ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں،دلت،سکھوں اور مسیحیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں کے حالت زار کے بارے میں کہا ہے کہ بھارت نے اقلیتوں کو کچلنے کیلئے سیٹزن ترمیمی ایکٹ اور این آر سی جیسی متنازعہ قانون سازی متعارف کرائی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہلی …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں،دلت،سکھوں اور مسیحیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں کے حالت زار کے بارے میں کہا ہے کہ بھارت نے اقلیتوں کو کچلنے کیلئے سیٹزن ترمیمی ایکٹ اور این آر سی جیسی متنازعہ قانون سازی متعارف کرائی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہلی فسادات کی گواہ ہے جس میں متعدد مسلمان شہد کر دیئے گئے اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی املاک نذر آتش کر دی گئیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ہندو توا زہنیت کی عکاس ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔