بھارت میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئے

نئی دہلی۔ 17 مئی (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دریائے ہ±گلی میں ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ غرق ہو نے والی اس کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ ضلع ب±ردوان کے پولیس سربراہ گورَو شرما کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد بہت سے مسافر تیر کر …

نئی دہلی۔ 17 مئی (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دریائے ہ±گلی میں ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ غرق ہو نے والی اس کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ ضلع ب±ردوان کے پولیس سربراہ گورَو شرما کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد بہت سے مسافر تیر کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ابھی تک کتنے افراد لاپتہ ہیں تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply