نئی دہلی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ سے تجاوز کرنے پر کئی بلدیاتی حکومتیں گھروں میں رہنے کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس نے تقریباً 35 ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ ملک بھر میں متاثرین …
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز
نئی دہلی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ سے تجاوز کرنے پر کئی بلدیاتی حکومتیں گھروں میں رہنے کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس نے تقریباً 35 ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ ملک بھر میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 3 ہزار 8 سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔ لگ بھگ 25 ہزار 6 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ پابندیوں کو خاطر خواہ حد تک نرم کیے جانے کے بعد سے ملک بھر میں متاثرین کی یومیہ تعداد میں اضافہ جاری ہے۔زیادہ تر دارالحکومت نئی دلی جیسے شہری علاقوں میں انفیکشن بڑھنے کی اطلاعات تھیں تاہم اب ملک بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔جنوبی شہر بنگال±ور±و، جہاں بیشتر آئی ٹی کمپنیاں واقع ہیں، وہاں منگل کے روز سے ایک ہفتے کے لیے دوبارہ لاک ڈاو¿ن عائد کر کے نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بعض دیگر بلدیاتی حکومتوں نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں۔بھارت کی حکومت، پورے ملک میں ایک بار پھر پابندیاں لگانے پر بظاہر آمادہ نہیں ہے۔ حکومت نے ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اموات کی کم شرح 2.5 فیصد کا حوالہ دیا ہے، جو مغربی ملکوں کی نسبت کم ہے۔









