بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تشویشناک حد تک اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی

نئی دہلی ۔ 22جون (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے …

نئی دہلی ۔ 22جون (اے پی پی) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی مصدقہ تعداد426910 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں مزید 445 کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات 13703ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت میں اس وقت مہلک کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 175955ہے۔ بھارت میں مہاراشٹر ، دہلی ، تامل ناڈو اور گجرات کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی اور دیگر تین ریاستوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کا متاثرہ مجموعی مریضوں کا 65.48 فیصد ہے۔