بھارت میں 5 لاپتہ کان کنوں کی لاشیں 44 دن بعد تلاش کر لی گئیں

نئی دہلی۔20فروری (اے پی پی):بھارتی ریاست آسام میں امدادی کارکنوں نے 44 دن بعد کوئلے کی کان سے 5 لاپتہ نعشیں نکال لیں۔ شنہوا کے مطابق حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ 6 جنوری کو ریاست آسام کے دارالحکومت دیسپور سے 241 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع دیما ہاساو کے علاقے عمرنگسو میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کا واقعہ پیش آیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران …

نئی دہلی۔20فروری (اے پی پی):بھارتی ریاست آسام میں امدادی کارکنوں نے 44 دن بعد کوئلے کی کان سے 5 لاپتہ نعشیں نکال لیں۔ شنہوا کے مطابق حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ 6 جنوری کو ریاست آسام کے دارالحکومت دیسپور سے 241 کلومیٹر جنوب مشرق میں

ضلع دیما ہاساو کے علاقے عمرنگسو میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کا واقعہ پیش آیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران پہلے6دنوں میں صرف4کان کنوں کی نعشیں برآمد کی گئیں۔حادثے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور 44 دنوں کی شدید تلاش کے بعد بدھ کو5لاپتہ پھنسے ہوئے مزدوروں کی نعشیں باہر نکال لی ہیں۔