اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت 100 سے …
بھارت نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی حاکمیت کو تسلیم کیا جانا اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جانا چاہئیے۔








