اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے نسلی تفاخر کے نظریے سے متعلق بھارتی دانشور خشونت سنگھ کی تحریر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشونت سنگھ نے پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ نسلی تفاخر کے نظریئے کے ساتھ بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف …
بھارت نسلی تفاخر کے نظریئے کے ساتھ فسطائی راہ پر چل نکلا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے نسلی تفاخر کے نظریے سے متعلق بھارتی دانشور خشونت سنگھ کی تحریر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشونت سنگھ نے پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ نسلی تفاخر کے نظریئے کے ساتھ بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی خشونت سنگھ کی تحریر میں کہا گیا ہے کہ "ہر فسطائی حکومت کو اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے گروپوں اور برادریوں کی ضرورت ہوتی ہے” ۔ انہوں نے کہا کہ بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی، نفرت کی بنیاد پر چلنے والی کوئی بھی تحریک ڈر اور خوف کی فضاء پیدا اور جاری رکھ کر ہی اپنے آپ کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ ہم میں سے آج جوسمجھتے ہیں کہ مسلمان یا عیسائی نہ ہونے کے باعث محفوظ ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پہلے ہی دائیں بازو کے تاریخ دانوں اور مغربی رجحانات رکھنے والے نوجوانوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور کل یہ نفرت اس عورت کے خلاف تبدیل ہو گی جو کہ سکرٹس پہنتی ہیں، جو لوگ گوشت کھاتے ہیں، غیر ملکی فلمیں دیکھتے ہیں، مندروں میں سالانہ عبادت کے لئے نہیں جاتے، ڈینتھ منجن کی بجائے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں، حکیموں پر ایلو پیتھک ڈاکٹرز کو ترجیح دیتے ہیں، جئے سری رام کانعرہ لگانے کی بجائے ایک دوسرے کو ملتے ہوئے بوسہ دیتے ہیں یا مصافحہ کرتے ہیں، کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ اگر ہم بھارت کو قائم رکھنا ہے تو اس چیز کا احساس کرنا ہو گا۔








