اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کو بروقت جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، اس کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم …
بھارت نے او آئی سی کے بانی رکن کے خلاف جارحیت کی، بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کو بروقت جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، اس کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ خوشی ہے کہ اس ایوان میں سب یک جان و یک قالب ہیں اور سب کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ بھارت نے آج او آئی سی کے بانی رکن کے خلاف جارحیت کی ہے۔ بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان امن کا سفیر ہے۔ ہم نے دنیا کے امن کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی دعوﺅں کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرے گی۔ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بھی ہو گا اور پارلیمانی کمیٹی بھی بنے گی۔ انہوں نے بروقت اور بھرپور جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔








