بھارت نے فوجی طاقت کے نشے میں کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کررکھا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جموںوکشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قصبے سے آزاد کرانے کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاں قربان کررہے ہیں لہذا ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم انکے مشن کو پایہ ءتکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی وجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ترال میں شہید ہونے …

سرینگر ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان جموںوکشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قصبے سے آزاد کرانے کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاں قربان کررہے ہیں لہذا ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم انکے مشن کو پایہ ءتکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی وجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ترال میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے شہید اشفاق احمد کی نماز جنازہ کے شرکاءسے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں دینے والے مرتے نہیں ہیں بلکہ شہادت کا ایک عظیم رتبہ پاتے ہیں اور قوموں کی تاریخ میں اپنا نام امر کرجاتے ہیں۔

مزید خبریں