وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں پانچ افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

مزید خبریں