مونٹ منگینوئی ۔ 2 فروری (اے پی پی) بھارت نے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، روہیت شرما نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بمرا کو میچ اور لوکیش راہول کو …
بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں 7 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

مزید خبریں
مونٹ منگینوئی ۔ 2 فروری (اے پی پی) بھارت نے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، روہیت شرما نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بمرا کو میچ اور لوکیش راہول کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو مونٹ منگیونئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، روہیت شرما 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، دیگر بلے بازوں میں لوکیش راہول 45 اور شریاس آئیر 33 (ناٹ آئوٹ) رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، روس ٹیلر نے 53 اور ٹم سیفرٹ نے 50 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، جسپریت بمرا نے تین جبکہ نودیپ سیانی اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بمرا کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








