بھارت نے کشمیر کو پولیس اسٹیٹ اور بڑے جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے، یاسین ملک

سرینگر ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک پولیس اسٹیٹ اور بڑے جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اظہار رائے کی آزادی اور پر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں …

سرینگر ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک پولیس اسٹیٹ اور بڑے جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اظہار رائے کی آزادی اور پر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور نوجوانوں کی گرفتاریاں ، جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں نظربندی ، کرفیو اور قدغنیں روز کا معمول بن چکا ہے اور لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنانے کیلئے کریک ڈاﺅن آپریشنز ایک عام بات ہے۔

Leave a Reply