اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے ساتھ کنٹونمنٹس اور ایئر بیسز قائم کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا،تمام اداروں کو اپنی ڈومین کے تحت کام کرنا چاہیئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں ووٹ کی حرمت کے لیے کام جاری رکھے گی۔ گزشتہ روز ایک …
بھارت نے کوئی بھی مس ایڈونچر کیا تو اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا،وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے ساتھ کنٹونمنٹس اور ایئر بیسز قائم کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا،تمام اداروں کو اپنی ڈومین کے تحت کام کرنا چاہیئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں ووٹ کی حرمت کے لیے کام جاری رکھے گی۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ بھارت کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءمیں بھارت نے پاکستان کے ساتھ مزاکرات کا موقع کھو دیا ہے جبکہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کئی بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی کی ہیں۔








