نئی دہلی۔3 جنوری (اے پی پی) بھارت نے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کیساتھ 500 میلین ڈالر کی لاگت کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کی انتظامی کمیٹی نے بھارتی حکومت کیطرف سے دستخط کیے جانے والے 500 میلین ڈالر کی مالیت کے اسلحے کے معاہدے کو منسوخ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم …
بھارت کا اسرائیل کیساتھ 500 میلین ڈالر کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ

مزید خبریں
نئی دہلی۔3 جنوری (اے پی پی) بھارت نے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کیساتھ 500 میلین ڈالر کی لاگت کے اسلحے کی خرید کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئل کی انتظامی کمیٹی نے بھارتی حکومت کیطرف سے دستخط کیے جانے والے 500 میلین ڈالر کی مالیت کے اسلحے کے معاہدے کو منسوخ کر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس ماہ کے وسط میں بھارت کے 4 روزہ دورے سے قبل اس معاہدے کی منسوخی باعث توجہ ہے۔ رافیئیل دفاعی کمپنی کیطرف سے تیا رکیے جانے والے میزائلوں کو بھارت کے پہلے زیر تعمیر جنگی جہاز میں نصب کیا جانا تھا۔








