بھارت کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوچکا ہے، میر واعظ

سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری حریت قیادت اور عام کشمیریوں کو چھاپوں اور گرفتار یوں کے ذریعے خوفزدہ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اور مختلف بھارتی اداروں کی طرف سے کشمیری حریت رہنماﺅں، …

سرینگر ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری حریت قیادت اور عام کشمیریوں کو چھاپوں اور گرفتار یوں کے ذریعے خوفزدہ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اور مختلف بھارتی اداروں کی طرف سے کشمیری حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف جاری کارروائیوںکا مقصد ان کے اندر خوف و ہراس پید ا کرنا ہے لیکن یہ بات ہر ایک پر واضح ہونی چاہیے کہ نہ تو کشمیری حریت قیادت اور نہ ہی کشمیری عوام جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے آگے جھکیں گے اور وہ حق خود اردیت کے حصول کی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں