سرینگر ۔ 5 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قررادادوں کو بنیادی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے ان قراردادوںکو ہرگز جھٹلا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 68سال گزرنے کے باوجود ان قراداوں کی اہمیت اور افادیت برقرار ہے البتہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ …
بھارت کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوںکو نہیں جھٹلا سکتا سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قررادادوں کو بنیادی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے ان قراردادوںکو ہرگز جھٹلا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 68سال گزرنے کے باوجود ان قراداوں کی اہمیت اور افادیت برقرار ہے البتہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ عالمی ادارہ اپنی پاس کردہ قرار دادوں پر تاحال عمل درآمد نہیں کراسکا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے جموںوکشمیر کے تنازع سے متعلق متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیںاور 5 جنوری1949 کو پاس کی جانے والی قرارداد میں کشمیریوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایک آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں








