بھارت کو شکست،سری لنکن ٹیم ویمن ایشیا کپ 2024 کی نئی چیمپئن بن گئی

دمبولا۔28جولائی (اے پی پی):سری لنکا نے ویمن ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، سری لنکا نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے، سری لنکا ویمن نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سمارا وکرما اور چماری اتاپتو نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔ اتوار …

دمبولا۔28جولائی (اے پی پی):سری لنکا نے ویمن ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، سری لنکا نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے، سری لنکا ویمن نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سمارا وکرما اور چماری اتاپتو نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔

اتوار کو دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، سمرتی مندھانہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی کویشا دلہاری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف ہرشیتھا سمارا وکرما اور چماری اتاپتو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، چماری اتاپتو نے 61 رنز بنائے ، ہرشیتھا سمارا وکرما کو پلیئر آف دی میچ جبکہ چماری اتاپتو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔