اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی جعلی خبروں کی سخت تردید کی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی مشینری کی جانب سے غیر حقیقی اور تصورات پر مبنی خبریں پھیلانا ففتھ جنریشن وار فیئر کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی …
بھارت کی ریاستی مشینری کی جانب سے غیر حقیقی اور تصورات پر مبنی خبریں پھیلانا ففتھ جنریشن وار فیئر کی ایک کڑی ہے، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی جعلی خبروں کی سخت تردید کی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی مشینری کی جانب سے غیر حقیقی اور تصورات پر مبنی خبریں پھیلانا ففتھ جنریشن وار فیئر کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کراچی میں ’’تصوراتی‘‘ بدامنی کی تشہیر کر کے خود اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ذاتی مفادات اور خطے میں بدامنی پیدا کرنے کی غرض سے غلط اطلاعات کا استعمال کر تا رہا ہے۔








