سرینگر۔9ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی وفات کے بعدبھارتی پولیس کی طرف سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے جمعرات کوسرینگر میں جاری ایک …
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر۔9ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی وفات کے بعدبھارتی پولیس کی طرف سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے جمعرات کوسرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جبکہ قابض بھارتی فورسز اہلکار لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہید رہنما سید علی گیلانی کے رشتہ داروں اور لوگوں کو فاتحہ خوانی کیلئے انکی قبر پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا جائز لینے اپنے وفود ان علاقے میں بھیجیں۔








