سری ہری کوٹا۔24دسمبر (اے پی پی):بھارت کے ہیوی لفٹ راکٹ ایل وی ایم 3ایم 6 نے امریکا کے سب سے بھاری کمیونیکیشن سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا۔ یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق باہو بلی نام کا بھارتی راکٹ بدھ کی صبح 8 بج کر 54 منٹ پر شار رینج سے روانہ ہوا۔ اس نے تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد …
بھارت کے ہیوی لفٹ راکٹ ایل وی ایم 3ایم 6 نے امریکی کمیونیکیشن سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا

مزید خبریں
سری ہری کوٹا۔24دسمبر (اے پی پی):بھارت کے ہیوی لفٹ راکٹ ایل وی ایم 3ایم 6 نے امریکا کے سب سے بھاری کمیونیکیشن سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو زمین کے گرد مدار میں پہنچا دیا۔ یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق باہو بلی نام کا بھارتی راکٹ بدھ کی صبح 8 بج کر 54 منٹ پر شار رینج سے روانہ ہوا۔
اس نے تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد امریکا کے اے ایس ٹی موبائل سپیس کے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ بلو برڈ ۔6 کو 520 ڈگری کے سرکلر لو ارتھ آربٹ میں پہنچا دیا۔یہ بھارت سے لانچ کیا جانے والا دوسرا امریکی اور اب تک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ ہے۔
اس امریکی سیٹلائٹ کی لانچ سے امریکی سیٹلائٹس کے سلسلے سے فور جی اور فائیوجی سروس کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر بہتری آئے گی۔ بھارت کی طرف سے امریکی مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچ بھارتی ادارے نیو سپیس انڈیا لمیٹڈ اور امریکی ادارے اے ایس ٹی سپیس موبائل کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔








