بھارت 2022ءتک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا، نریندر مودی

نئی دہلی ۔ 16 اگست (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت 2022ءتک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا جبکہ نصف ارب شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائی جائے گی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں مودی نے کہا کہ بھارت ایک سویا ہوا ہاتھی ہے جو اب بیدار ہو چکا ہے اور عالمی اقتصادیات میں …

نئی دہلی ۔ 16 اگست (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت 2022ءتک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا جبکہ نصف ارب شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائی جائے گی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں مودی نے کہا کہ بھارت ایک سویا ہوا ہاتھی ہے جو اب بیدار ہو چکا ہے اور عالمی اقتصادیات میں اپنی جگہ پا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی امریکا روس اور چین کے بعد دنیا کا چوتھا ملک بننے والا ہے، جو اپنے خلائی مشن کے ذریعے انسان کو خلا میں پہنچائے گا۔