اقوام متحدہ ۔2جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک کے شکار فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے امدادی خوراک کے درجنوں ٹرکوں کو روک کر خالی کر دیا۔ اے پی نے ڈبلیو ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ آٹے سمیت امدادی سامان کے 77 ٹرکوں کو بھوک کے شکار لوگوں نے روکا اور سامان لے کر چلے گئے۔اسرائیل …
بھوک کے شکار فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے خوراک کے درجنوں ٹرکوں کو روک کر خالی کر دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔2جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک کے شکار فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے امدادی خوراک کے درجنوں ٹرکوں کو روک کر خالی کر دیا۔
اے پی نے ڈبلیو ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ آٹے سمیت امدادی سامان کے 77 ٹرکوں کو بھوک کے شکار لوگوں نے روکا اور سامان لے کر چلے گئے۔اسرائیل کی تقریباً تین ماہ سے جاری ناکہ بندی فلسطینیوں کو قحط کے قریب لے آئی ہے، تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے نرمی کی گئی ہے لیکن امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی زیادہ خوراک نہیں پہنچ رہی۔
عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک کی امداد کے باوجود فاقہ کشی کا خدشہ زیادہ ہے،ہمیں لوگوں کی پریشانی کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے کچھ روز کے لیے زیادہ خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے۔








