بھکر ،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف 16 مقدمات،4 نظر بند 20 گرفتار پولیس ترجمان
بھکر ،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف 16 مقدمات،4 نظر بند 20 گرفتار پولیس ترجمان

مزید خبریں
بھکر۔ 23 جون (اے پی پی):محرم الحرام میں امن کے لیے بھکر پولیس متحرک: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف 16 مقدمات،4 نظر بند 20 گرفتار پولیس ترجمان کے مطابق بھکر پولیس کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کے احکامات پر ضلع بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے، اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔بھکر پولیس کے مطابق اب تک ایسے عناصر کے خلاف 16 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 4 افراد کو نظر بند کیا گیا ہے۔ مزید برآں 20 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جا چکا ہے۔.بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی فرد کو مذہبی منافرت، فرقہ واریت یا نقصِ امن کا سبب بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بھکر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کریں، غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








