علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹر صاحبان ایل ایم ایس پورٹل آئ ڈی خفیہ رکھیں، چوہدری حسن صفتیں چیمہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹر صاحبان ایل ایم ایس پورٹل آئ ڈی خفیہ رکھیں، چوہدری حسن صفتیں چیمہ

سیالکوٹ ،23 جون (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹر صاحبان اپنے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس ) پورٹل تک رسائی یقینی بنانے کے لیے فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کرنے کے لئے https://amcr.aiou.edu.pk/forgot_lms_password کے ذریعے اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے درج کرنا ہوگا۔

اس کے بعد رجسٹرڈ موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس کے ذریعے موصول ہونے والے ون ٹائم پاس ورڈ (اوٹی پی ) کی تصدیق مکمل کرنے پر LMS پورٹل کا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ دستیاب ہو جائے گا، جبکہ پورٹل تک رسائی کے لیے https://aaghi.aiou.edu.pk/ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سیالکوٹ چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے ریجن سے وابستہ ٹیوٹرز کو ایل ایم ایس پورٹل اوپن کرنے کے متعلق ہدایت کی ہے کہ جن ٹیوٹرز کے پاس پہلے سے LMS پورٹل کا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ موجود ہے، وہ بدستور مؤثر رہیں گے اور صرف نئے لاگ اِن لنک کے ذریعے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے ٹیوٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کو انتہائی محفوظ رکھیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ اکاؤنٹ کی معلومات کے غیر مجاز استعمال یا غلط استعمال سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال کی ذمہ داری متعلقہ ٹیوٹر پر عائد ہوگی۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تدریسی و انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور سہل بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو معیاری اور بروقت تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔