بھکر پولیس نےجسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 08 مرد و خواتین گرفتار کر لیا۔
بھکر ،پولیس کا ایکشن جسم فروشی میں ملوث 8 مرد و خواتین گرفتار،پولیس
بھکر۔۔ 08 جون (اے پی پی):بھکر پولیس نےجسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 08 مرد و خواتین گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر ملک قیصر اقبال کی نگرانی میں طاہر عباس سب انسپکٹر، شفاء اللہ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکات اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث آٹھ مرد و زن کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کو موقع سے حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔









