شورکوٹ کے نواحی علاقے شاہ صادق نہنگ کے قریب نہر میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب گئے
شورکوٹ ،شاہ صادق نہنگ کے قریب نہر میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ، ریسکیو 1122

مزید خبریں
شورکوٹ۔ 08 جون (اے پی پی):شورکوٹ کے نواحی علاقے شاہ صادق نہنگ کے قریب نہر میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو نہر سے باہر نکال چکے تھے،بچے موقع پر جابحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ رضوان ولد محمد رمضان اور 9 سالہ راشد ولد اللہ دتہ شامل تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ نہر میں نہاتے وقت احتیاط نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔








