بھکر پولیس نےجرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔
بھکر ،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن، 2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے
بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):بھکر پولیس نےجرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر بھکر منصور احمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر آغا رحمان قمر معہ پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزمان، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سرائے مہاجر پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو اشتہاری ملزمان عبدالرشید اور غلام حسن کو گرفتار کیا، جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے ایک ملزم اورنگزیب کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا، جس کے قبضے سے رپیٹر پمپ ایکشن 12بور برآمد ہوئی۔ ایک اور کارروائی کے دوران اقدامِ قتل کے مقدمہ میں استعمال ہونے والا وقوعہ پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔









