بھکر پولیس نے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 149 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لیے۔
بھکر پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

مزید خبریں
بھکر۔ 11 جون (اے پی پی):بھکر پولیس نے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 149 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لیے۔ پولیس نے دورانِ چیکنگ غلام فرید ولد رشید احمد سکنہ داجل کو روک کر مشتبہ سامان کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت اور ترسیل قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، جس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ برآمد شدہ سگریٹ قبضہ میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار، سمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔








