مظفرگڑھ،علی پور میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل،پولیس زرائع

علی پور میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود بستی ڈیسی موضع گھری میں ایک کھیت سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

مظفرگڑھ۔ 11 جون (اے پی پی):علی پور میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود بستی ڈیسی موضع گھری میں ایک کھیت سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق لال حسین نامی شخص نے ایک سال قبل ایک خاتون سے پسند کی شادی کی تھی،جس کا خاتون کے گھر والوں کو انتہائی رنج تھا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو نامعلوم قاتلوں نے چھریوں کے وار کرکے انتہائی بیدردی سے قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینک دیں تھیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔پولیس تھانہ سیت پور نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد حقائق منظر عام پر آئیں گے