نگران وزیر اطلاعات نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے مظفرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت کی خبر نے پورے گلگت بلتستان سمیت قوم کو سوگوار کر دیا ہے
مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ، قوم پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان

مزید خبریں
استور ،11 جون (اے پی پی):نگران وزیر اطلاعات نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے مظفرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت کی خبر نے پورے گلگت بلتستان سمیت قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بے مثال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ شہداء نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی، فرض شناسی اور ایثار کی روشن مثال قائم کی ہے۔غلام عباس نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں








