مظفرگڑھ،عدالتی اہلکار کا قاتل گرفتار، بیٹا، باپ کا قاتل نکلا،پولیس ذرائع

مظفرگڑھ پولیس نے 24 گھنٹے میں عدالتی اہلکار کے قتل کا سراغ لگا کر قاتل گرفتار کر لیا، بیٹا باپ کا قاتل نکلا،پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز ہونے والے عدالتی اہلکار کا قاتل گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ۔ 11 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نے 24 گھنٹے میں عدالتی اہلکار کے قتل کا سراغ لگا کر قاتل گرفتار کر لیا، بیٹا باپ کا قاتل نکلا،پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز ہونے والے عدالتی اہلکار کا قاتل گرفتار کر لیا ،مقتول کے جوان بیٹے حاشر نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا اور قتل کے بعد واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون رضا رندھاوا کے مطابق بد بخت بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر باپ کو گولیوں سے بھون کر نہر کنارے پھینک دیا اور باپ کی نماز جنازہ بھی خود پڑھائی اور کل دن بھر پولیس کے ساتھ باپ کے قاتل کا سراغ لگاتا رہا،آخر کار قاتل خود نکلا۔کروڑ لعل عیسن ،پولیس نے 24 گھنٹوں میں عدالتی م اہلکارکے قتل کا سراغ لگا لیا گیاپولیس نے باپ قاتل کے بیٹے حاشر کو تحویل میں لے کر پوچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا