بہادر کشمیری نوجوان8 دہائیوں گزرنے کے باوجود آج بھی بھارتی قابض فوج کے خلاف اپنی عظیم جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری نوجوان 8 دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی بھارتی قابض فوج کے خلاف اپنی عظیم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو ان کے اسلاف نے 13 جولائی 1931ءکو ڈوگرہ راج کے خلاف اپنا خون کا نذرانہ پیش کرکے شروع کی …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری نوجوان 8 دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی بھارتی قابض فوج کے خلاف اپنی عظیم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو ان کے اسلاف نے 13 جولائی 1931ءکو ڈوگرہ راج کے خلاف اپنا خون کا نذرانہ پیش کرکے شروع کی تھی۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ میں وہ اہم دن ہے جب ہزاروں کشمیریوں نے ظالم ڈوگرہ راج کے خلاف اپنے حقوق کی آواز اٹھاتے ہوئے تقریباً 22 کشمیریوں کی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا اور اس عظیم جدوجہد کا آغاز کیا تھا جو آج بھی پورے جوش و جذبہ کے ساتھ پورے کشمیر میں بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی جیسے ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے اپنے خون کی قربانی سے اِس عظیم جدوجہد کو پروان چڑھایا ہے جس کے نتیجہ میں حق خودارادیت کی یہ جدوجہداس قدر مضبو ط ہو چکی ہے کہ جس کو کچلنے کےلئے 8 لاکھ بھارتی اپنے تمام تر ظالمانہ اور انسانیت سوز ہتھکنڈوں کے باوجود برُی طرح ناکام ہو چکی ہے۔

Leave a Reply