بہاولنگر ۔17فروری (اے پی پی):بہاولنگر میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نوجوان کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ چند روز قبل ایم فل نوجوان طالب علم طلحہ ارشد کو اغواء کرکے تاوان کی رقم لینے کے باوجود قتل کرنے کے کیس کا مرکزی ملزم تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ملزم حمید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس اغوا برائے تاوان کے دوران قتل کی واردات کے گرفتار مرکزی ملزم حمید کو برآمدگی موٹر سائیکل کے لیے لی جارہی تھی۔ ہارون آباد روڑ سیم نالہ کے قریب پہنچے تو زیر حراست ملزم حمید کے ساتھیوں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی طور پر پولیس نے بھی فائرنگ کی ملزم حمید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کی نعش پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔