بہاولپور27 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت گندم اگائو مہم کی نگران کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت توسیع،متعلقہ محکموں کے افسران اور کھاد،بیج اور زرعی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان سمیت ترقی پسند کاشتکار شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے بروقت کاشت کی جائے اور محکمہ زراعت کے افسران زمیندار …
بہاولپور، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت گندم اگائو مہم کی نگران کمیٹی کا اجلاس
بہاولپور27 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت گندم اگائو مہم کی نگران کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت توسیع،متعلقہ محکموں کے افسران اور کھاد،بیج اور زرعی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان سمیت ترقی پسند کاشتکار شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے بروقت کاشت کی جائے اور محکمہ زراعت کے افسران زمیندار اور کاشتکاران کو ان کی دہلیز پر جا کر گندم کی کاشت اور بہتر پیداوار کے حصول کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 7 لاکھ 48 ہزار ایکڑ راضی پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے گندم کی بروقت کاشت اور حکومت کی سفارش کردہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج کاشت کیے جائیں۔نیز متوازن کھادوں کا استعمال بھی کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فارمرز ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے اوراس سلسلہ میں فارمرز کے لئے آگاہی اجتماعات اور نمبردار کنونشن بھی منعقد کرائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کی 23 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے تحصیل کی سطح پر زرعی کنونشن بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکاروں کے درمیان ضلعی سطح پرگندم کے فی ایکڑ پیداواری مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے جن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو بالترتیب 10 لاکھ روپے، 8 لاکھ روپے اور 5 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔
نیز صوبائی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو بالترتیب 85 ہارس پاور، 75 ہارس پاور اور 60 ہارس پاور کے ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔








