لیونل میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک، فیفا ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ برابر، ارجنٹائن کی الجیریا کے خلاف 0-3 سے شاندار فتح

دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ برابرکر دیا۔ لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹائن نے اپنے افتتاحی میچ میں الجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

نیویارک۔17جون (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ برابرکر دیا۔ لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹائن نے اپنے افتتاحی میچ میں الجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق کینساس سٹی میں کھیلے گئے مقابلے میں میسی نے پہلے ہاف میں خوبصورت گول کر کے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 2 گول سکور کر کے اپنے کیریئر کی پہلی ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔38 سالہ لیونل میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی 11ویں ہیٹ ٹرک ہے، جبکہ ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔میچ میں شرکت کے ساتھ ہی لیونل میسی 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بھی بن گئے۔ یہ ارجنٹائن کے لیے ان کا 200واں بین الاقوامی میچ تھا۔دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی یہ کامیابی ورلڈ کپ میں میسی کی 17ویں فتح بھی ثابت ہوئی، جس کے بعد وہ اس اعزاز میں بھی کلوزے کے برابر آ گئے۔ ارجنٹائن اپنا اگلا میچ 22 جون کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔