چینی کاروباری اداروں کے بیرونِ ملک اثاثے 80 کھرب ڈالر سے متجاوز

چینی کاروباری اداروں کے بیرونِ ملک اثاثے 2025 کے اختتام تک 80 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ شنہوا کے مطابق سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے سربراہ ژو ہیکسن نے بدھ کو شنگھائی میں منعقدہ 2026 لوجیازوئی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 کے اختتام تک چینی کاروباری اداروں کے بیرونِ ملک اثاثوں کی مجموعی مالیت 80 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

شنگھائی۔17جون (اے پی پی):چینی کاروباری اداروں کے بیرونِ ملک اثاثے 2025 کے اختتام تک 80 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ شنہوا کے مطابق سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے سربراہ ژو ہیکسن نے بدھ کو شنگھائی میں منعقدہ 2026 لوجیازوئی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 کے اختتام تک چینی کاروباری اداروں کے بیرونِ ملک اثاثوں کی مجموعی مالیت 80 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے کیپٹل اکاؤنٹ کو مزید کھولنے سے متعلق اپنی پالیسیوں میں مسلسل بہتری لائی ہے جس کے نتیجے میں سرحد پار سرمایہ کے دو طرفہ بہاؤ میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے ڈھانچے میں بہتری آئی ہے۔ژو ہیکسن کے مطابق 2025 کے اختتام تک چین میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 40 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چین کے مقامی شیئرز اور بانڈز میں سرمایہ کاری بھی 10 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو ملکی مالیاتی منڈیوں پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

 

مزید خبریں