لاس اینجلس 2028 اولمپکس، خواتین باسکٹ بال پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میکسیکو میں ہوگا

بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے لیے خواتین باسکٹ بال کا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 17 سے 23 اگست تک میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں منعقد ہوگا۔

برن۔17جون (اے پی پی):بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے لیے خواتین باسکٹ بال کا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 17 سے 23 اگست تک میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں منعقد ہوگا۔شنہوا کے مطابق ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ارجنٹائن ، برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سینیگال، جنوبی سوڈان اور میزبان میکسیکو شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں 2026 خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھیں اور اب انہیں اولمپکس تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔

مقابلوں کی فاتح ٹیم فروری 2028 میں ہونے والے خواتین اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹس میں جگہ حاصل کرے گی، جہاں اولمپکس میں شرکت کے لیے مزید سخت مقابلہ ہوگا۔لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے باسکٹ بال مقابلوں میں میزبان امریکا، 2026 ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم اور کوالیفائنگ مرحلے سے کامیاب ہونے والی دیگر بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی قرعہ اندازی جمعہ کو فیبا کے ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔