امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن کے ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ حملہ آور تاحال فرار ہے۔ شنہواکے مطابق ولمنگٹن پولیس کے سربراہ ولفریڈو کامپوس نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ہسپتال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واشنگٹن ۔17جون (اے پی پی):امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن کے ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ حملہ آور تاحال فرار ہے۔ شنہواکے مطابق ولمنگٹن پولیس کے سربراہ ولفریڈو کامپوس نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ہسپتال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ہسپتال میں نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔