چارسدہ پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن، 145افراد گرفتار

پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کیے گئے سرچ آپریشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، کیو آر ایف، آر آر ایف، لیڈی پولیس اور دیگر پولیس …

پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کیے گئے سرچ آپریشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، کیو آر ایف، آر آر ایف، لیڈی پولیس اور دیگر پولیس نفری نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں، مشتبہ مقامات اور کرایہ داریوں کی جامع چیکنگ کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت 145 افراد کوحراست میں لیا گیا۔کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کے قبضے سے پانچپستول اور متعدد کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید برآں وی وی ایس اور سی آر وی ایس کے تحت 216 گاڑیوں اور 240 افراد کی تصدیق و جانچ پڑتال بھی کی گئی تاکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی موثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، جبکہ قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں