سعودی عرب اور پرتگال نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل نے لزبن میں معاہدے پر دستخط کیے۔
سعودی عرب اور پرتگال کا سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے سے استثنیٰ کا معاہدہ
ریاض۔17جون (اے پی پی):سعودی عرب اور پرتگال نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل نے لزبن میں معاہدے پر دستخط کیے۔یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سفر اور رابطے کو آسان بنانے کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔
قبل ازیں سعودی اور پرتگالی وزرائے خارجہ نے باضابطہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے کوششوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران اور امریکا کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور مستقل معاہدے تک پہنچنے کے لیے تفصیلی مذاکرات کے آغاز کے لیے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، تنازع کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سمیت علاقائی ایشوز کی سپورٹ کے حوالے سے پرتگال کے موقف کی ستائش کی۔









