بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں، ڈی جی ستھرا پنجاب

بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سمن آباد ٹاون میں تعینات 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا

لاہور۔18جون (اے پی پی):بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سمن آباد ٹاون میں تعینات 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔خصوصی آپریشن پر تعینات ٹیموں نے سمن آباد ٹان میں 32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹان میں 280لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔مزید برآں گلشن راوی،یتیم خانہ چوک، بابو صابو میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ کریم بلاک،مون مارکیٹ،ایوبیہ مارکیٹ،اچھرہ بازار کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔چوبرجی، سمن آباد،ملتان روڈ،جی او آر 2،اسلامیہ پارک میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9 ٹانز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں ،رہائشی علاقوں اورکمرشل مارکیٹس کے اطراف مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔