سندھ یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان: کامیابی کا تناسب 85.81 فیصد رہا

ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو سید احسان اللہ شاہ راشدی نے اے ڈی آرٹس (حصہ دوم) کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ امتحان یونیورسٹی سے ملحقہ کالجوں میں دسمبر 2025ء میں لیے گئے تھے

حیدرآباد۔ 18 جون (اے پی پی):ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو سید احسان اللہ شاہ راشدی نے اے ڈی آرٹس (حصہ دوم) کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ امتحان یونیورسٹی سے ملحقہ کالجوں میں دسمبر 2025ء میں لیے گئے تھے۔ ناظم سالانہ امتحانات سید احسان اللہ شاہ راشدی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 9742 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1642 فرسٹ کلاس، 6622 سیکنڈ کلاس اور 96 تھرڈ کلاس سمیت کل 8360 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 85.81 فیصد رہا۔

کنٹرولر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 158 امیدوار غیر حاضر رہے، جبکہ 675 امیدوار ناکام ہوئے۔ اس کے علاوہ 233 امیدواروں کے نتائج پہلے حصے میں فیل ہونے کی وجہ سے اور 204 امیدواروں کے نتائج کنڈکٹ برانچ سے متعلق معاملات کے باعث روک دیے گئے ہیں۔ اس وقت 91 امیدواروں کے نتائج رزلٹ پینڈنگ کیس (آر پی سی) کے تحت رکھے گئے ہیں، جبکہ 20 امیدواروں کو اے پی سی (تمام پرچے منسوخ ہونے) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک امیدوار کو کاپی کیس بھی کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں