ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی اہلیہ امینہ اردوگان نے خط کے ذریعے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مزاج پرسی کی ہے۔ ترک خاتون اول امینہ اردوگان نے خط میں تحریرکیا ہے کہ آپ کی خرابی صحت اور سرجری کی خبرسن کر پریشانی محسوس ہوئی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی اہلیہ امینہ اردوگان کی خط کے ذریعے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مزاج پرسی

مزید خبریں
لاہور۔18جون (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی اہلیہ امینہ اردوگان نے خط کے ذریعے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مزاج پرسی کی ہے۔ ترک خاتون اول امینہ اردوگان نے خط میں تحریرکیا ہے کہ آپ کی خرابی صحت اور سرجری کی خبرسن کر پریشانی محسوس ہوئی۔
آپ کے علاج کے حوالے سے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ امینہ اردوگان نے خط میں نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی وزیراعلی مریم نواز کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے۔ امینہ اردوگان نے خط میں پاکستان کے عوام کیلئے بھی خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








