بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے مزید27 اور 8 امپورٹڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ میں کورونا کے نئے کلسٹر کیسز سامنے آنے پر اپنی انتہائی تشویش ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ٹیسٹ اور ٹریسنگ کے بڑے عمل کے دوران مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے مزید …
بیجنگ میں کورونا وائرس کے مزید27 مقامی اور 8 امپورٹڈ کیسز رپورٹ،کورونا کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 106ہو گئی، عالمی ادارہ صحت کا بیجنگ میں کورونا کے نئے کلسٹر کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 جون (اے پی پی) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے مزید27 اور 8 امپورٹڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ میں کورونا کے نئے کلسٹر کیسز سامنے آنے پر اپنی انتہائی تشویش ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ٹیسٹ اور ٹریسنگ کے بڑے عمل کے دوران مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے مزید 27کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بیجنگ میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 106ہو گئی ہے، بیجنگ سٹی انظامیہ نے شہر کے طول و عرض میں 30کمینیوٹیز کو لاک ڈائون کر دیا ہے جہاں ہزاروں لوگوں کی سرعت کے ساتھ کورونا ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔منگل کو بیجنگ انتظامیہ نے شہر کے ضلع شیچنگ میں ایک اور بڑی ہول سیل مارکیٹ تیان تائو ہونگیان کو بھی بند کر دیا ہے جہاں کام کرنے والے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ مارکیٹ کے اطراف میں سات رہائشی علاقوں کو بھی لاک ڈائون کر دیا گیا ہے۔ادھر چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے صوبہ ہیبی میں مقامی طور منتقل ہونے والے کورونا کے چار نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے،جبکہ جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔دریں اثناء عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ایمرجنسیز مائیک ریان نے اپنے بیان میں بیجنگ میں کورونا کے کلسٹر کیسز ابھرنے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسز بیجنگ کی آبادی اور اس شہر کے دوسرے شہروں سے رابطے کے باعث لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کی تحقیقات کے ساتھ اس کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ بیجنگ کی شِنفادی ہول سیل مارکیٹ کو 30 مئی تک دو لاکھ سے زیادہ افراد گئے تھے جبکہ مارکیٹ کے اپنے ورکرز کی تعداد آٹھ ہزار ہے ان سب کو جو یہاں کام کرتے ہیں اور جو وہاں گئے سب کو ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے آیا بیجنگ کی مارکیٹ میں کورونا وائرس باہر سے آنے والے سی فوڈ سے تو نہیںآیا وہاں گوشت کاٹنے والے چاپنگ بورڈ اور اوزاروں کو بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے،








