راولپنڈی ۔6فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ترلائی میں ہونے والا دھماکہ ایک افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے جس میں معصوم اور …
بیرسٹر دانیال چوہدری کی ترلائی دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔6فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ترلائی میں ہونے والا دھماکہ ایک افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے جس میں معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن، برداشت اور استحکام کے لیے کھڑے ہوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کو ہر قسم کی شرپسندی اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ ایک کھلا بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور پوری قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








