کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مالی سال 20 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے9,298.57 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9,281.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2019 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,819.66 ملین …
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے9,298.57 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے

مزید خبریں
کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مالی سال 20 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے9,298.57 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9,281.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2019 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,819.66 ملین ڈالر رہی جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.05 فیصد کم جبکہ نومبر 2018 کے مقابلے میں9.35 فیصد زیادہ ہیں۔ بلحاظ ملک نومبر 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 407.48 ملین ڈالر،383.77 ملین ڈالر،298.64 ملین ڈالر، 285.56 ملین ڈالر،172.25 ملین ڈالر اور52.76 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب395.12 ملین ڈالر،350.35 ملین ڈالر،268.32 ملین ڈالر،246.78 ملین ڈالر،153.51 ملین ڈالر اور 42.22 ملین ڈالر تھیں۔ نومبر 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 219.19 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2018 میں ان ملکوں سے207.74 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔








