شیخوپورہ ، کیس سماعت کے موقع پر مقدمے کے مستغیث اور ملزم کے مابین شدید لڑائی جھگڑا اور ہنگامہ آرائی ہو گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ، محمود حیات کی عدالت کے باہر ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے موقع پر مقدمے کے مستغیث اور ملزم کے مابین شدید لڑائی جھگڑا اور ہنگامہ آرائی ہو گئی

شیخوپورہ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ، محمود حیات کی عدالت کے باہر ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے موقع پر مقدمے کے مستغیث اور ملزم کے مابین شدید لڑائی جھگڑا اور ہنگامہ آرائی ہو گئی۔ ​مقدمہ نمبر 981/26 تھانہ مانانوالہ، دفعہ 324 کے سلسلے میں جب ملزم عمران عدالت میں پیش ہوا تو عدالت کے باہر فریقین آپس میں الجھ پڑے۔

اس دوران کشیدگی بڑھنے پر عدالت کے گن مین اور نائب کورٹ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو حراست میں لیا اور سکیورٹی انچارج کے حوالے کر دیا، جنہوں نے بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے فریقین کو تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ​واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس شیخوپورہ میں آئے روز لڑائی جھگڑے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں

جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی متعدد بار عدالتی احاطے کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔